جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر,عیدالاضحیٰ کے روز بھی کرفیو، بھارتی فوج کی فائر نگ سے نوجوان شہید

datetime 13  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحیٰ کے روز بھی کرفیو نافذ ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا ہے جس کے بعد 8 جولائی سے شہید افراد کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف مقامات پر عیدالاضحیٰ کے روز بھی کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہیں،مقبوضہ وادی کی کسی بھی عید گاہ میں نماز عید بھی ادا نہیں کی جاسکی۔ وادی میں لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے قابض فوج اور ریاست کی کٹھ پتلی انتظامیہ ڈرون اور ہیلی کاپٹرز استعمال کررہی ہے۔دوسری جانب حریت کانفرنس کی اپیل پر اقوام متحدہ کے مبصر کے دفتر تک مارچ کے اعلان پر کئی مقامات پرلوگوں کی بڑی تعداد بھارتی فوج کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلی تاہم عید کے روز بھی بھارتی فوج اپنی بربریت سے باز نہ آئی اور قابض فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد 8 جولائی سے وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…