لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پارلیمنٹ سے بھی استعفی دیدیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈیوڈیوکیمرون کاکہناتھاکہ میں نے وزرات عظمی ٰ سے استعفی اصولوں کی بنیاد پردیاتھااوراب رکن پارلیمنٹ کی حثیت سے بھی استعفی دے دیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ میں سمجھتاہوں کہ اب میں اپنے حلقے کے عوام کی صیح طریقے سے نمائندگی نہیں کرسکوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نئی وزیراعظم تھریسامے کےلئے کوئی پریشانی پیدانہیں کرناچاہتاکیونکہ ہماراایک ہی ایجنڈاہے اوروہ ہے کہ ہم اپنے وطن کی خاطراقتدارسمیت پرچیزقربان کردیں اورملک کوہمیشہ دنیاکے صف اول کے ممالک میں رکھیں ۔سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دارالعوام (پارلیمنٹ) کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیر کو ایک برطانوی ٹی وی نے ڈیوڈ کیمرون سے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے اس استعفے کی خبر نشر کی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے جون میں وزارت عظمی سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے ان کی مہم کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جونہی ریفرنڈم کے نتائج آئے تو ڈیوڈ کیمرون نے وزارت عظمی سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لئے مہم چلا رہے تھے۔