واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی امیدوار اورہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں، ڈاکٹرزکا کہنا ہے ہلیری کی طبیعت بہترہورہی ہے۔صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہیلری کلنٹن لڑکھڑا گئیں، نائن الیون کو پندرہ سال مکمل ہونے کی تقریب میں شریک سابق امریکی وزیرخارجہ اورصدر بننے کی امیدوارہیلری کلنٹن گرمی میں پانی کی کمی کا شکار ہوکرلڑکھڑا گئیں۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث ہیلری کلنٹن گھر چلی گئیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مختلف الرجیز کی وجہ سے ہیلری کو کھانسی کی شکایت بھی تھی جبکہ ہیلری کلنٹن نمونیہ کا بھی شکار ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہیلری کلنٹن نےاپنی الیکشن مہم کےسلسلے میں کیلیفورنیا کا دورہ منسوخ کردیا۔ہلیری کلنٹن کے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری کلنٹن نے ستمبر 11 کی تقریبات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے ڈیڑھ گھنٹے تک شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے دوران ان کی طبعیت ناساز ہونے پر وہ وہاں سے اپنی بیٹی کے گھر چلی گئیں تاہم اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔مخالف امیدوار نے ہیلری پر وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے صدرکا عہدہ سنبھالنے کے قابل نہیں، جوا ب میں ہیلری کلنٹن نے بھی بتا دیا کہ وہ صدارتی ذمہ داریوں کے لئے مکمل طورپر فٹ ہیںاورامریکہ صدربننے کی اہل ہیں ان کی بیماری موسمی ہے نہ کسی اورطریقے سے لگی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
شبِ معراج کے مقدس موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخی بلندی پر جاپہنچی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
ہونڈا نے پاکستان میں اپنی اہم گاڑی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
7 پاکستانی بینک ایشیا ءپیسیفک کے ٹاپ 15 بینکوں میں شامل
-
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل















































