اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور روس نے امریکہ کو ٹھینگا دکھا دیا، چین کی نیوی کے سربراہ نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ پانیوں میں روس کیساتھ مل کر فوجی جنگی مشقیں شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی بحری فوج کی یہ مشقیں 8روز تک جاری رہیں گی ‘ مشقوں میں جنگی بیڑے، آبدوزیں، شپ بورن ہیلی کاپٹر، جنگی فضائی جہاز اور ہزاروں کی تعداد میں فوجی حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں فلپائن کی درخواست پر ہیگ کی عالمی ثالثی عدالت یہ کہہ چکی ہے کہ چین کو جنوبی بحیرہ چین پر کوئی حق حاصل نہیں ہے جبکہ چین کی حکومت عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر چکی ہے۔ چین کی نیوی کے سربراہ نے پیر کے روز سے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ پانیوں میں روس کیساتھ مل کر فوجی جنگی مشقیں شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی بحری فوج کی یہ مشقیں 8روز تک جاری رہیں گی۔ جوائٹ سی 2016نامی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی بیڑے، آبدوزیں، شپ بورن ہیلی کاپٹر، جنگی فضائی جہاز اور ہزاروں کی تعداد میں فوجی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ چین ، پاکستان اور روس کا گرینڈ الائنس بننے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور بھارت میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔