جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طویل جنگ کا اعلان،ترک صدررجب طیب اردگان کھل کرسامنے آگئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس شدت پسند تنظیم کا جڑ سے خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام سے داعش کا خاتمہ ترک قوم کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ شدت پسند تنظیم ہمارے ملک میں کارروائیاں نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ داعش کے خلاف شام میں شروع کیا گیا فوجی آپریشن دی یوفریٹس شیلڈ شدت پسند گروہ کو ختم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی رواں برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوشش کے مقابلے میں اب بہت زیادہ مضبوط، پر عزم اور متحرک ہو چکا ہے۔ ترکی کی جانب سے شام میں شروع کئے گئے آپریشن دی یوفریٹس شیلڈ کے بعد سے اب تک داعش کے حملوں میں 6 ترک فوجی ہلاک ہو چکے ہیں لیکن ترک صدر کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ہمارے فوجیوں کے خون کا ایک قطرہ بھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ فوج داعش کے علاوہ شام میں کردش ڈیمو کریٹک یونین پارٹی اور اس کی مسلح تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جن کے بارے میں انقرہ کا خیال ہے کہ یہ ترکی میں گزشتہ تین دہائیوں سے شدت پسندی کو ہوا دینے والی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کی شامی شاخیں ہیں۔واضح رہے کہ ترکی نے گرشتہ ماہ داعش اور کردش ملیشیا سے مقابلے کے لئے سیکڑوں فوجی اور درجنوں ٹینک شام بھیجے تھے اور ترک حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کو دی یوفریٹس شیلڈ کا نام دیا گیا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…