اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکہ ٗٹرمپ کی سپورٹر کا 2 مسلمان خواتین پر تشدد، حجاب اتارنے کی کوشش ٗ تشدد ٗ نازیبا جملے بھی ادا کرتے رہے

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں دو مسلمان خواتین پر راہ چلتے حملہ کرکے ان کے حجاب اتارنے کی کوشش کی گئی اور ان پر تشدد بھی کیا گیا اس دوران حملہ آور خاتون مسلمانوں کے حوالے سے نازیبا جملے بھی ادا کرتی رہی ۔نیویارک کے علاقے بروکلین میں دو مسلم خواتین اپنے 11 اور 15 ماہ کے بچوں کو پرام میں لے کر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ٹرمپ کی سپورٹر ایمرجیتا ان پر پیچھے سے حملہ آورہوئی ٗخاتون نے ایک پرام کو زمین پر گرادیا اور دوسرے کو ٹھوکریں ماریں ٗ اندر چھوٹے بچے موجود تھے ٗعدالتی دستاویز کے مطابق مسلم خواتین اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالتی دستاویز کے مطابق حملہ آور مسلم خواتین پر تشدد کے دوران یہ کہتی رہی کہ امریکہ سے نکل جاؤ ٗیہ تمہارا ملک نہیں۔پولیس نے اسے نفرت انگیز واقعہ قرار دیا اور حملہ آور خاتون پر تشدد، ہراساں کرنے اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کر دئیے گئے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…