جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آبنائے ہرمز سے 400کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گوادر بندرگاہ کامستقبل، چائنہ نیوز سروس نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چائنہ نیوز سروس نے کہا ہے کہ گوادر میں آزادانہ تجارتی زون کے حوالے سے منقعدہ تقریب پاک چین اقتصادی راہداری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ چائنہ نیوز سروس کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے جانے والے ایک تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے حرمز سے 400کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گوادر بندرگاہ کو بحیرہ عرب کے خطے میں بہت عرصہ قبل ایک اہم تجارتی اور لاجسٹک اڈا کے طور پر تعمیر ہو جانا چاہیے تھا ۔ تاہم ایک پسماندہ علاقے میں موجود ہونے کے باعث عالمی معاشی نیٹ ورک میں بندرگاہ ابھی تک اہم کردار ادا نہیں کر پائی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ضروری تعمیر وترقی کے بعد اب یہ خطے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرنے کے قابل ہو رہی ہے ۔ تعمیر وترقی کے عمل کے بعد گوادر بندرگاہ دو اہم ہمسایہ ممالک کے اقتصادی ادغام میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ گوادر پورٹ کی تعمیر وترقی کے لئے چینی سرمایہ کاری وٹیکنالوجی کی ضرورت ہے لیکن اس سے بھی اہم مستقبل میں اس کی تعمیر وترقی کے لئے چینی مارکیٹ ضروری ہے ۔ اگر چینی تجارتی بحری بیڑے گوادر میں قیام کریں اور اگر تیل کی ترسیل بحیرہ فارس سے چین کی جانب گوادر کے ذریعے ممکن ہو سکے تو یہ بندرگاہ چین کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گی ۔ گوادر کی خوشحالی مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرے گی ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…