بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی حکومت نے ڈاکٹرذاکرنائیک کے خلاف گھیراتنگ کردیا،انتہائی اقدام کرڈالا

datetime 10  ستمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی مودی حکومت نے پیس ٹی وی پر پابندی کے بعد معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے’’ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘ پر بھی غیر ملکی فنڈ ز وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے ریزرو بینک آف انڈیا سے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘ کو کوئی بھی رقم ریلیز کرنے سے پہلے وزارت کی اجازت لی جائے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت گذشتہ کچھ عرصہ سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے ،دنیا بھر میں اسلام کے پیغام امن کی دعوت عام کرنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کردی تھی ،ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور ’’پیس ٹی وی‘‘ پر لگائے جانے والے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور اسلام کے پیغام امن و سلامتی کی طرف لوگوں کو دعوت دی ہے ،انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں کسی ایک جگہ بھی انہوں نے شدت پسندی یا دہشت گردی کی حمائیت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…