جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کااصل چہرہ سامنے آگیا،عید الاضحٰی پرانتہاپسند ریاست میں مسلمانوں پربڑی پابندی لگادی گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا نام نہاد سیکولرازم کامعاملہ دنیا کے سامنے آگیا، بھارتی ریاست ہریانہ میں عید الاضحی پر گائے کی قربانی پر پابندی لگا دی گئی، گائے کے گوشت کے شبے میں بریانی کی دکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاست ہریانہ کے مسلمان اکثریتی علاقے میوات میں انتہاپسندو ہندو آپے سے باہر ہوگئے، پنچائیت کا اعلان کیا ہے کہ بقرعید پر گائے کی قربانی نہیں ہونے دیں گے۔گائے کے گوشت پر پابندی لگا کر بریانی کی دکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں اور دکانداروں کو سخت کارروائی کی دھمکی دیدی گئی ہے۔جبکہ ہریانہ میں گائے ذبح کرنے پر تین سے دس برس تک قید کی سزا کا قانون ہے۔ اس پر ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی تجویز ہے۔ گائے کے گوشت رکھنے اور کھانے پر تین سال سے لے کر سات سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔بھارت میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہیں، رواں سال جولائی میں ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں دو مسلمان خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی تھی۔گزشتہ سال بھارتی ریاست اتر پردیش میں رہنے والے 50 سالہ مسلمان اخلاق کو مشتعل ہجوم نے ڈنڈے اور پتھرمارمار کر محض اس لئے ہلاک کردیا کہ اس پر گائے کا گوشت کھانے کا شبہ تھا۔بھارت میں بھی مسلمان ذوالحج کی 10 تاریخ کو عیدالاضحی مناتے ہیں اورقربانی کرتے ہیں ۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…