جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’ورلڈ ٹریڈ سنٹر حملہ‘‘ سعودی عرب کیخلاف مقدمہ درج ۔۔امریکہ میں سعودی عرب کیخلاف کیا ہو رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے بھی 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت پر مقدمے کے حوالے سے بِل منظور کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق تقریباً 4 ماہ قبل امریکی سینیٹ میں ’جسٹس اگینسٹ اسپانسرز آف ٹیررازم ایکٹ‘ (دہشت گردوں کے مالی معاونت کاروں کے خلاف انصاف کے قانون) کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔بل کی منظوری کے خلاف سعودی حکومت کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور امریکی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر سعودی حکومت کو نائن الیون حملوں میں کسی بھی قسم کے کردار کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے قانون بنایا گیا تو وہ، امریکا میں اپنے تقریباً 750 ارب ڈالرز کے اثاثے فروخت کردے گا۔یاد رہے کہ نائن الیون کے واقعے میں 4 طیاروں کو ہائی جیک کرنے والے 19 میں سے 15 افراد سعودی شہری بتائے جاتے ہیں، تاہم ریاض کی جانب سے ان حملوں میں کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی جاتی رہی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظوری کے بعد اب یہ بِل، نائن الیون حملوں کو 15 سال مکمل ہونے سے چند روز قبل، دستخط کے لیے امریکی صدر براک اوباما کو پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…