اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

طالبان اہم ترین صوبے میں داخل ۔۔۔ حکام نے تصدیق کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں حکام کے مطابق افغان طالبان جنوبی صوبے اروزگان کے دارالحکومت ترین کوٹ میں داخل ہوگئے ہیں اور شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ سرکاری حکام شہر چھوڑ کر جارہے ہیں۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی ترجمان دوست محمد نایاب نے جمعرات کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے اچانک حملے کے بعد ترین کوٹ میں صرف پولیس ہیڈکوارٹرز پر انتظامیہ کو کنٹرول ہے جس کا طالبان نے صبح سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔دوست محمد نایاب کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور انھوں نے کابل میں مرکزی حکومت سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔صوبائی ترجمان کی جانب سے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں بتایا نہیں گیا تاہم انھوں نے اس خدشے سے اظہار کیا کہ جلد ہی شہر پر طالبان کا مکمل قبضہ ہوسکتا ہے۔دوست محمد نایاب کے مطابق اس کارروائی میں سینکڑوں طالبان شریک ہیں تاہم اس حوالے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترین کوٹ میں طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔افغانستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ترین کوٹ میں تمام دکانیں، بیکریاں اور دیگر دکانیں بند ہیںافغان طالبان کی جانب سے تاحال ترین کوٹ پر حملے سےمتعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوست محمد نایاب نے بھی بعد میں بتایا کہ افغان اور امریکی فضائیہ کی جانب سے طالبان کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔افغانستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ترین کوٹ میں تمام دکانیں، بیکریاں اور دیگر کاروبار بند ہیں اور شہری علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی شہر قندوز اور جنوبی صوبے ہلمند میں لشکر گاہ کے بعد ترین کوٹ تیسرا صوبائی دارالحکومت ہے جہاں طالبان کے قبضہ ہونے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…