اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دوران حج 29 پاکستانی انتقال کرگئے، حکام کے مطابق تمام افراد قدرتی موت کا شکار ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان ساجد یوسفانی کے مطابق سعودی عرب جانیوالے 29 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے، تمام افراد طبعی موت کا شکار ہوئے۔مکہ مکرمہ میں حج ایڈوائزری کمیٹی کی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ 1635 معاونین اور 432 افراد پر مشتمل میڈیکل مشن حجاج کی خدمت کیلئے سعودی عرب میں تعینات کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کیلئے رواں سال 30 مکتب قائم کئے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سینڈوچز، جوسز اور پانی فراہم کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ کمبل، تکیہ اور کارپٹ بھی تحفتاً دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سینڈوچز، جوسز اور پانی فراہم کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ کمبل، تکیہ اور کارپٹ بھی تحفتاً دیا گیا۔حج ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی، وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ، سیکریٹری سہیل عامر، ڈائریکٹر جنرل حج امتیاز شاہ اور پاکستانی سفیر منظور الحق بھی میٹنگ میں شریک تھے۔