واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی سے متعلق اتفاق نہیں ہوسکا۔ امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی جمعرات کو جنیوا میں ملاقات کا علم نہیں ہے، امریکا شام میں جنگ بندی سے متعلق معاملات حل کرنیکی مسلسل کوشش کررہا ہے تاہم ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جوہمارے مجموعی مفادات پرپورانہ اترے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ جان کیری اور روسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔ جان کیری اور سرگئی لارروف کے درمیان پینتالیس منٹ ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا شام میں جنگ بندی سے متعلق معاملات حل کرنیکی مسلسل کوشش کررہا ہے تاہم ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جوہمارے مجموعی مفادات پرپورانہ اترے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی جمعرات کو جنیوا میں ملاقات کا علم نہیں ہے۔