منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’پاک چین اقتصادی راہداری پر آر یا پار!!‘‘ نریندر مودی چین پہنچ گئے۔۔چینی صدر سے کیا بات ہوگی؟

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والی جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات بارے بات کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہانگ جو میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس کے پہلے روز وزیراعظم نریندر مودی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر مسائل پر دوطرفہ اختلافات پر بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔ رواں ماہ چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے دورہ بھارت کے دوران بھارت اور چین نے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر اور چینی نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تشکیل دیا تھا۔وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے دوران تین ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہوگی جو چار ستمبر کی صبح متوقع ہے۔ اس سے قبل نریندر مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 23جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔بھارتی میڈی کے مطابق نریندر مودی پاک چین اقتصادی راہداری پر واضح اور دو ٹوک بات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…