جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انتہائی خفیہ ڈیٹا کہاں گیا؟ سب سے بڑا دھچکا !!! بھارتی سورما سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ کواس وقت ایک اہم اسٹریٹجک دھچکا لگا جب اس کے چھ سکارپین کلاس آبدوزوں سے متعلق ڈیٹا لیک کر دیا گیا ۔آسٹریلیاکے ایک اخبار نے ڈیٹا کے لیک کی خبر دی اور اسے ایک شاندار لیک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چھ سکارپین کلاس آبدوزوں کے پورے خفیہ کے جنگی صلاحیت کی تفصیلات ہے ۔ لیک شدہ دستاویزات فرانسیسی ڈیزائنر ڈی سی این ایس کمپنی کی کچھ 22ہزارصفحات پر مشتمل ہیں اور ان دستاویزات میں آبدوزوں کے پورے خفیہ کے جنگی صلاحیت ٹارپیڈو لانچ، نیویگیشن اور مواصلات کا نظام ، پانی کے اندر اور اس سے اوپر سینسرز کی تفصیلات شامل ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع نے ڈیٹا لیک کی تصدیق کی ہے اور اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آبدوزوں کے حساس ڈیٹا کی مبینہ لیک پر نیوی کے سربراہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ پہلا قدم اس بات کی نشاندہی کرنا ہے کہ یہ ہم سے متعلق ہے کہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کو اس کا تجزیہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے کہ یہ آیا یہ ہیکنگ ہے کہ 100 فیصد لیک کا ایک ایکٹ ۔ انہوں نے کہا کہ آدھی رات کو یہ معاملہ میرے علم میں آیا اور تمام تفصیلات حاصل کرنے کے لئے نیوی چیف کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔فرانس کی آبدوز بنانے والی ڈی سی این ایس کمپنی تین ارب 46کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت سے ممبئی میں چھ ڈیزل الیکٹرک آبدوز تیار کررہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…