پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اوباما اسلحے کا غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے

datetime 5  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما اسلحے کے غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے۔ جس کے تحت اسلحہ یا دوسرے آتش گیر اسلحے خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔کانگریس کی جانب سے بندوق کے نئے قانون کی مخالفت کے باوجود صدر منگل کو اس کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔اسلحے اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحے فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو عمل کی ’پوری شد ومد کے ساتھ مخالفت کریں گے۔‘تاہم صدر اوباما کا کہنا ہے ان کی نئی تدابیر قانون کے دائرے میں ہوگی اور امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے مطابق ہوگی جس میں امریکیوں کو اسلحے رکھنے کا حق فراہم کیا گیا ہے۔صدر اوباما نے کہا کہ اس سے امریکہ میں ہونے والے تمام پرتشدد جرائم کا مسئلہ ختم نہیں ہوگا لیکن بہت حد تک جانیں بچیں گی اور ’اہل خانہ کے دکھ درد میں کمی ہوگی۔‘تمام اسلحہ فروخت کرنے والے کے پاس لائسنس ہونا چاہیے اور وہ اسلحے خریدنے والوں کے بیک گراؤنڈ کی جانچ کریں گے۔حکومت ایسے لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی جو ذہنی مریض ہیں یا خانگی تشدد کے مرتکب ہیں کیونکہ وہ اسلحے رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کسی خریدار کے ماضی کی جانچ کے لیے اپنے عملے میں 50 فی صد اضافہ کرے گا یعنی 230 نئے انسپکٹروں کی تقرری ہوگی۔کانگریس سے ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے 50 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے کہا جائے گا۔وزارت دفاع، انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی ’سمارٹ گن ٹیکنالوجی‘ میں اسلحے کی سیفٹی میں اضافے کے طریقے تلاش کریں گے۔اس سے قبل پیر کی صبح صدر نے اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ، ایف بی آئی کے ڈائرکٹر جیمز کومی اور دوسرے اہلکاروں کی تجاویز سنیں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال انھوں نے بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بندوق کے بارے میں موثر قانون نہیں بنا پانے پر انھیں سب سے زیادہ افسوس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…