جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب ،تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام ،ہزاروں غیرملکی بے روزگارہونے کاخد شہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی کے پیش نظر سعودی عرب میں مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی اصلاحات کے اثرات تعمیراتی شعبے پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ شعبہ مشکلات کا سامنا کرے گا جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کا روزگار متاثر ہو گا۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹرانسپورٹ ، سوشل انفراسٹرکچر اور صنعتوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تعمیرات جاری رہی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمت تقریباً نصف رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی کے لئے متعدد بڑے منصوبوں کو محدود کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت کی لیبر اصلاحات کے اثرات اب مقامی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو پبلک سیکٹر سے پرائیویٹ سیکٹر کی طرف منتقل کرنے کے لئے حکومت کمپنیوں پر زور دے رہی ہے کہ غیر ملکیوں کی بھرتیوں کو محدود کیا جائے۔جریدے ’عریبین بزنس‘ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ نے ستمبر میں ایک بیان میں واضح کیا کہ حکومت کچھ تعمیراتی منصوبوں کو ملتوی بھی کررہی ہے۔ کاروباری شعبے کی اہم شخصیت فواذ الخداری کا کہنا ہے کہ متعدد ایسے تعمیراتی منصوبے جنہیں انتہائی ضروری نہیں سمجھا جارہا، ختم ہوسکتے ہیں۔ کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے کی مشکلات کا براہ راست اثر غیر ملکی ملازمین پر ہوگا جو ہزاروں کی تعداد میں اس شعبے سے منسلک ہیں۔ بیرون ملک سے تعمیراتی شعبے کے لئے لیبر کی درآمد سست پڑجائے گی جبکہ مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے لئے بھی مواقع محدود ہوجائیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…