ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2006ء کے ممبئی دھماکوںکا الزام، 12 مسلمان مجرم قرار

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کےشہر ممبئی کی ایک عدالت نے 2006 میں ٹرین میں ہونے والے بم حملوں کے الزام میں12مسلمانوں کو مجرم قرار دے دیا۔ ملزمان میں کمال احمد انصاری، تنویر احمد انصاری، محمد فیصل شیخ، احتشام صدیقی، محمد ماجد، شیخ عالم، محمد ساجد، مزمل شیخ، سہیل محمود، ضمیر شیخ، نوید حسین اور آصف خان شامل ہیں، ممبئی کی خصوصی عدالت نے 13ویں ملزم عبدالواحد شیخ کو عدم ثبوت پر بری کر دیا جبکہ باقی مجرموں کو پیر کے روز سزائیں سنائی جائیں گی۔سرکا ری وکیل نے میڈیا کہ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کوموت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے،اس بارے میں پیر کو بحث کی جائے گی اور اس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا ،میڈیا کہ مطابق یہ حملے 11 جولائی 2006 کو کیےگئے تھے اورجن میںایک ساتھ7 مقامی ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے 189 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے مضافاتی ٹرینوں کے پہلے درجے کے کمپارٹمنٹ میں رکھے گئے پریشر ککر بموں سے کیے گئے تھے.سماعت کے بعد سرکاری وکیل نے عدالت کے باہر موجود میڈیا کو بتایا کہ تمام ملزمان پر الزامات ثابت ہونے کے بعد سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا، انہیں موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے،اس بارے میں پیر کو بحث کی جائے گی ، اس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیئے گئے، فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ جن لوگوں پر جرم ثابت ہوا ان میں کمال احمد انصاری، تنویر احمد انصاری، محمد فیصل شیخ، احتشام صدیقی، محمد ماجد، شیخ عالم، محمد ساجد، مزمل شیخ، سہیل محمود، ضمیر شیخ، نوید حسین اور آصف خان شامل ہیں۔اس مقدمے کی سماعت گزشتہ برس اگست میں مکمل ہو گئی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…