حیدرآباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں خواتین کے لئے محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ’شی کیب‘ کے نام سے ٹیکسی سروس شروع کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کی طرف سے 10ٹیکسیوں کی منظوری دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خواتین کو رعایتی شرح پر ماروتی سوئفٹ کاریں خریدنے میں مدد دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق شی کیب کو خواتین ڈرائیورز چلائیں گی اور ان میںترجیحی بنیادوں پر خواتین مسافر سفر کر سکیں گی۔علاوہ ازیں مردوں کو اکیلے شی کیب میں سفر کی اجازت نہیں ہے انھیں اس میں سفر کرنے کے لئے کم از کم ایک خاتون کو ساتھ رکھنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ’شی کیب ‘ میں خصوصی طور پرسیکیورٹی کی پیش نظر ’پینک بٹن ‘ نصب کیاگیا ہے جسے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں استعما ل کیا جا سکے گا۔پینک بٹن کے دبانے سے ٹیکسی ڈرائیور کا رابطہ فوراً قریبی پولیس سٹیشن سے ہو سکے گا