پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی جرمنی میں شامی مہاجرین کیلئے 200مساجد تعمیر کرنے کی پیشکش

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے جرمنی میں شامی مہاجرین کے لیے 200 مساجد تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔سعودی عرب اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے کہ مہاجرین کے غیر ملک میں اسلام پر صحیح طریقے سے عمل پیرا ہونے کو یقینی بنائے۔ سعودی عرب نے مساجدکی تعمیر کے سلسلے میں جرمن حکومت کو آمادہ کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔سعودی حکومت نے 2011 ء میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کیساتھ ہی شامی شہریوں کو سعودی عرب میں پناہ دینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔2014ء تک سعودی عرب نے 561 شامی مہاجر ین کے علاوہ دیگر ایک سو درخواست گذاروں کو پناہ دی تھی۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں رواں سال کے آغاز سے اب تک مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد 3لاکھ 78ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنوب سے یورپ میں آنے والے مہاجرین کی تعداد آئندہ دو برس تک کم از کم ساڑھے 8لاکھ تک پہنچ جائے گی۔خیال کیا جاتا ہے کہ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد جرمنی میں رہے گی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…