بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے چپکے سے حملہ کرنے والے نئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جو 2020 تک چین کی مسلح افواج کو فراہم کردیئے جائیں گے.،برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری روزنامے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ یہ ہیلی کاپٹر ملک کی سب سے بڑی اسلحہ بنانے والی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا ( اے وی آئی سی) تیار کرے گی،رپورٹ میں کمپنی کے چیئرمین لِن زومنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ‘جنگی صلاحیتوں کی تشکیل نو’ میں مدد ملے گی،لن زومنگ کا کہنا تھا کہ یہ رجحان ہے کہ زمینی افواج ہیلی کاپٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگیں گی کیوں کہ ان میں بکتر بند گاڑیوں کے مقابلے میں حملہ کرنے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے جبکہ یہ سرحدی افواج کو نقل و حمل کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے،رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ہیلی کاپٹر ڈیزائنر وو شمنگ کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر پیچیدہ ماحول میں غیر معمولی طور پر اپنی بقاءکو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشن کی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں