ٹورانٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈ امیں کرایہ داروںکو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا، ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کرایہ کا زیادہ ہونا ہے۔ وہ اپنی آمدنی کا زیادہ تر حصہ کرائے میںصرف کردیتے ہیں۔ نیو رینٹل ہاوسنگ انڈکس کے مطابق پانچ میںسے ایک کرایہ داراس مشکل میں پھنسا ہواہے کہ وہ اپنا کرایہ کیسے ادا کرے۔ سٹیٹس کینیڈا نے اس ضمن میں چھ ہاوسنگ کمپنیوںسے اعداد وشمار اکٹھے کئے تاکہ صورتحال کااندازہ ہوسکے۔ برٹش کولمبیا نان پرافٹ ہاوسنگ ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹونی روئے کاکہنا ہے کہ اس میںکوئی شک نہیںہے کہ کینیڈینز کواس وقت کرائے کی ادائیگی میں مشکلات ہورہی ہیں۔ برٹش کولمبیا میں لگ بھگ23.4 فی صد کرایہ دار اپنی آمدنی کا نصف کرائے کی مد میںدے دیتے ہیں۔
مزید پڑھئے: اعلان پے اعلان جاوید ہاشمی نے بھی بڑا اعلان کردیا
نوواسکاٹیا اس فہرست میں20.5 فی صدکے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ انٹاریو 19.8 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس وجہ سے بہت سے لوگوںکے بے گھر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور وہ کھلی چھت کے نیچے بے آسرا سونے کاارادہ کررہے ہیں۔ماہرین کے نزدیک اس کی بڑی وجہ معیشت کا مستحکم نہ ہونا ہے اور کم معاوضے ہیں۔