پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایران کےخلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں‘ہیلری

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی دبنگ امیدوار سابق خاتون اول و وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے سمجھوتے کی تمام شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا ورنہ تہران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے نفاذ میں کوئی تساہل نہیں برتا جائے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہیں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے معاہدے سے اتفاق ہے، تاہم ایران کی پالیسی کے بارے میں شک یا یقین کا فیصلہ سنہ 2016ءکے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر منتخب ہوکر میں امریکا اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام اٹھاﺅں گی۔ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں تہران کے خلاف فوجی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران معاہدے کے اصولوں اور اس کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرے گا۔ ان کا اشارہ جولائی میں چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پائے معاہدے کی جانب تھا۔معاہدے میں امریکا، روس اور چین جیسے بڑے ممالک شامل تھے۔سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ یران کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی صورت میں ہم اپنا موقف واضح کریں گے اور تہران کو معمولی خلاف ورزی کی بھی معاشی پابندیوں کی صورت میں سزا بھگتنا ہوگی



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…