واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ سمیت 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے کی امریکی سینیٹ نے توثیق کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جوہری معاہدے کے حق میں 58 جبکہ اس کی مخالفت میں 42 ووٹ ڈالے گئے۔ تاہم معاہدے کے حق میں زیادہ ووٹ ڈالنی کی وجہ سے اس معاہدے کی توثیق کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایران اور امریکہ سمیت 6 عالمی طاقتوں کے مابین مذاکرات کے ذریعے ایک جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کی وجہ سے ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے برعکس ایران سے عالمی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کی گیا تھا۔ اس معاہدے کی کامیابی میں امریکہ کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ امریکی سینیٹ میں ایران جوہری معاہدے کے خلاف قرارداد کو خارج کر دیا گیا ہے۔