واشنگٹن/ماسکو (نیوزڈیسک)روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے بارے میں ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کرے گا،انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ روس سے شام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے طیاروں کے ذریعے فوجی آلات بھیجے جارہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ روسی فوجی گذشتہ کئی برسوں سے شام میں موجود ہیں۔انھوں نے یہ بیان امریکا اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے روس کے مال بردار طیاروں کی شام کے لیے پروازوں میں اضافے پر تشویش کے بعد جاری کیا ہے،روس قبل ازیں اس بات پر اصرار کرتا رہا ہے کہ شام کے لیے اس کی پروازوں کے ذریعے صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان بھیجا جارہا ہے۔امریکا نے حالیہ دنوں کے دوران یونان اور بلغاریہ پر دبا ڈالا ہے کہ وہ شام جانے والے روسی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں،درایں اثناءکریملن نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے شام میں حکومت مخالف جنگجو گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔لبنان میں ذرائع نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ روسی