بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی کرنسی سے مقابلہ،چینی وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب ڈالر کے مقابلے میں یوان کی قدرمیں تبدیلی نہیں کی جائیگی۔
chinese pm li keqiangچینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک نہیں چاہتا کہ دنیا زرمبادلہ کے مسئلے پر کسی جنگ میں الجھے۔چین کے وزیر اعظم نے یہ بات شہر ڈالیان میں ڈیووس کے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یاد رہے کہ چین نے حال ہی میں ڈالر کے مقابلے میں یوان کی قدر میں تین فیصد تک کمی کی ہے۔چینی وزیر اعظم نے ڈیووس اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ صورت حال تبدیل نہیں ہوگی کیونکہ چین کی اقتصادی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے اور قومی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔لی کی چیانگ نے کہا کہ زر مبادلہ کی جنگ شروع ہونے کی صورت میں چین کو نقصان پہنچے گا کیونکہ ہم اپنی کرنسی یوان کو بین الاقوامی کرنسی بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں قومی کرنسی کے ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی نہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…