پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی سرکار میں عدالتیں بھی انتہا پسند؛ مقبوضہ کشمیر میں گائے کا گوشت بیچنے پر پابندی عائد

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(نیوزڈیسک) بھارت کے بعد مقبوضہ کمشیر میں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت بنتے ہی وہاں کی عدالتیں بھی انتہا پسند ہو گئی ہیں جس کی مثال مقبوضہ وادی کی ہائی کورٹ نے گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی لگا کر قائم کر دی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ پاری موکش سیٹھ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مقبوضہ وادی میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو اس حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے مویشیوں کے گوشت کی فروخت سے معاشرے کے ایک حصے کے مذہبی اقدار مجروح ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رنبیر پینل کوڈ کی رپورٹ کے مطابق مویشیوں کا قتل 298 -A اور 298-B کے تحت قابل سزا جرم بھی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں مہاراشٹرا کی حکومت نے ریاست میں گائے کے گوشت کے ذبح پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے خلاف بھارت میں بھی سخت درعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ قدامت پسند لوگ بھارت کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…