پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیلری کلنٹن نے بطور وزیر خارجہ نجی ای میل سرور استعمال کرنے پر معذرت کرلی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکامیں ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ بحیثیت امریکی وزیر خارجہ نجی ای میل سرور استعمال کرنا ایک غلطی تھی۔منگل کو دیر گئے ان کے فیس بک پیج پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہاں مجھے دو ای میل ایڈریسز استعمال کرنے چاہیے تھے۔ ایک نجی معاملات کے لیے اور ایک محکمہ خارجہ کے کام کے لیے۔انھوں نے مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معذرت کی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ نجی ای میل کے استعمال کی محکمہ خارجہ کے اصولوں کے تحت اجازت تھی۔میں جانتی ہوں یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، مجھے پہلے سوالوں کا بہتر طریقے سے جواب دینا چاہیےتھا۔ ان کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل ‘اے بی سی ٹیلی ویژن نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہلری کلنٹن نے براہ راست معذرت کی تھی۔اس سے قبل سابق وزیر خارجہ اس معاملے پر کسی بھی طرح معذرت کرنے سے گریزاں رہی ہیں



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…