اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر دھرنا، عملے کی تبدیلی کا مطالبہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونان کے شہرایتھنز میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔مطالبے کے حق میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کئی دنوں سے سفارت خانے کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں خواتین ، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے تحت دھرنے کی قیادت اتحاد کے چیئرمین جاوید اسلم ارائیں اور صدر ملک عبدالمجیدکررہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا الزام ہے کہ سفارتی عملہ بدعنوانی میں ملوث ہے لہٰذا اسے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ شرکائ کا کہنا ہے کہ انہیں شناختی کارڈ جاری کرانے سمیت دیگر اہم کاموں میں سخت پریشانیوں کا بھی سامنا ہے جبکہ سفارت خانے کے باہر ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہے ، اسے ختم ہونا چاہئے۔ادھر پاکستانی سفیر ڈاکٹر سعید مہمند نے نمائندے سے اپنے موقف کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ میری تجویز اور کوششوں سے حکومت پاکستان نے سفارت خانے کے لئے نئی جگہ منتقلی کی منظوری اور اس کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ سفارت خانے کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی عملے سے شکایات صرف ایک تنظیم کو ہیں۔ اگر کسی کے پاس بدعنوانی سے متعلق ثبوت ہیں تو ہم سے رابطہ کرے اور اگر کارروائی نہ ہو توپاکستانی برادری کوحق حاصل ہے کہ ہمارے خلاف احتجاج کرے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…