نئی دہلی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی سنائپر رائفلوں سے لیکر زیر سمندر استعمال ہونیوالے یورپی آلات کے حصول کے باوجود بھارتی جنگی جنون مں کمی نہیں آئی۔ بھارت نے خفیہ اور دہشت گردی کے خلاف کیلئے خصوصی ہتھیاروں کا حصول جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت 27 کروڑ کے معاہدے کے تحت اپنی فضائیہ کیلئے 65 جاسوسی ڈرونز حاصل کرے گا۔ اسی طرح بھارتی نیوی نے 2017ءکروڑ کی لاگت کی پہلے سے منظور شدہ 2 چھوٹی آبدوزوں کے حصول کا انتظار کر رہی ہے۔ 5 کلو میٹر کی رینج میں کام کرنیوالے نئے جاسوس طیاروں کو اہم ائر بیسوں، انسداد دہشت گردی اور خفیہ آپریشنوں کی نگرانی کیلئے استعمال کیا جائیگا۔ یہ کم وزن ڈرونز ایف ایل آئی آر پے لوڈز سے بھی لیس ہو نگے۔