منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

القاعدہ نے داعش کو ناجائز قرار دے دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش اور اس کے سربراہ ابوبکربغدادی کو ناجائز قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کی جانب سے جاری کئے گئے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ وہ داعش اور اس کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی خلافت کو نہیں مانتے اور نا ہی ان کی ریاست کو جائز تصور کرتے ہیں، داعش کی بڑی غلطیوں کے باوجود اگر وہ خود عراق یا شام میں ہوتے تو بعض معاملات میں ان سے ضرور تعاون کرتے کیونکہ دونوں گروپوں کے درمیان مغرب کے خلاف لڑنے کے لیے تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھئے: سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس اہم فیصلے متوقع

واضح رہے کہ چند برس قبل تک داعش القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی حلیف تھی تاہم گزشتہ برس سے دونوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور باہمی لڑائیوں میں دونوں نے ایک دوسرے کو کافی جانی نقصان بھی پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ داعش نے افغانستان مین طالبان کو بھی چلینج کررکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…