پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پانی صاف کرنے والی کتاب متعارف

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکہ کے شہر پٹسبرگ میں ایک سائنس دان نے اپنے ابتدائی کامیاب تجربے کے بعد ایک ایسی کتاب متعارف کرائی ہے جس کے کاغذ کے ذریعے پینے کے پانی کو آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

اس ’کتاب‘ کے اندر کاغذات دراصل فلٹر پیپرز ہیں جن پر پینے کے پانی کو صاف کرنے کے لیے معلومات درج ہیں۔ان کاغذوں میں چاندی یا تانبے کے چھوٹے چھوٹے ذرات موجود ہیں جن سے گزر کر پانی میں موجود بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔جنوبی افریقہ، گھانا اور بنگلہ دیش میں آلودہ پانی کے تقریباً 25 ذرائع پر تجربے کے دوران ان کاغذات کے ذریعے 99 فیصد سے زیادہ بیکٹیریا کامیابی سے ختم کر دیے گئے۔تحقیق کاروں کے مطابق اس عمل کے نتیجے میں حاصل ہونے والے پانی میں آلودگی کی سطح امریکہ کے گھروں میں نلوں سے آنے والے پانی جتنی رہ گئی۔

گو کہ چھنائی کے عمل کی دوران چاندی اور تانبے کی کچھ تعداد بھی پانی میں شامل ہو گئی لیکن وہ مضر حد سے بہت نیچے تھی۔اس تحقیق کے نتائج امریکہ کے شہر بوسٹن میں کیمیکل سوسائٹی کے 250ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر ٹیری ڈانکووچ پٹسبرگ کی کارنیگی ملن یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کر رہی ہیں۔ انھوں نے کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی اور پھر یونیورسٹی آف ورجینیا میں کئی سال کی تحقیق کے بعد یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ڈاکٹر ڈانکووچ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ترقی پذیر ممالک کی پسماندہ آبادی کو ذہن میں تیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں 66 کروڑ سے زیادہ افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ڈاکٹر ڈانکووچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’آپ کو صرف کتاب سے ایک کاغذ پھاڑنا ہے اور اس کو فلٹر ہولڈر یا قیف کے اندر لپیٹ کر اس سے پانی کو گزارنا ہے، نتیجے میں آپ کو بیکٹیریا سے محفوظ صاف پانی مل جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…