اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب صلاح الدین ایوبی کی وفات ہوئی تو اُن کے پاس کیا جائیداد تھی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آپ نے اسلامی تاریخ کے عظیم فاتح صلاح الدین ایوبی کے بارے میں تو ضرور سن رکھا ہوگا۔یہ وہی شخصیت ہے جس نے صلیبی جنگوں میں تمام یورپ کو شکست فاش دیتے ہوئے قبلہ اول ’بیت المقدس‘ کو عیسائی غلبے سے نکال کر اسلام کا جھنڈا لہرایا تھا۔کیا آپ جانتے ہیں کہ جب ان کی وفات ہوئی تو اس وقت ان کے کل اثاثے کتنے تھے؟
آج کل کے حکمرانوں کے بالکل برعکس صلاح الدین ایوبی کے پاس کروڑوں کے بینک بیلنس ،جواہرات یا محلات نہ تھے بلکہ تاریخ شاہد ہے کہ جب اس عظیم رہنما کا انتقال ہوا تو ان کے پاس صرف ایک سونے کی اور چالیس چاندی کی اشرفیاں تھیں۔ نیک دل بہادر فاتح نے اپنی تمام دولت اپنی زندگی میں ہی غرباء میں تقسیم کردی تھی اور وقت وفات اتنی رقم بھی نہ تھی کہ ان کی نماز جنازہ کاانتظام کیا جاسکتا۔
اس بہادر مسلمان کو دمشق میں اموی مسجد کے باہر ایک باغ میں دفن کیا گیا اور آج بھی یورپ اور مغربی دنیا اس کی عظمت کی معترف ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…