ترکمانستان‘ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے انجینئرنگ اور سروے پر کام شروع

5  ستمبر‬‮  2015

اشک آباد(نیوز ڈیسک)ترکمانستان نے 1800کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن (تاپی) پر کام شروع کر دیا ہے۔ یہ پائپ لائن سابق سوویت ریاست سے گیس افغانستان کے ذریعے توانائی کی قلت کے شکار پاکستان تک لائیجائے گی جسے بھارت تک توسیع ملے گی۔ریاستی میڈیا کے ایک بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس انسٹیٹیوٹ ’ترک میگناز‘ نے مستقبل کیلئے افغانستان ، پاکستان اور بھارت تک گیس پائپ لائن کیلئے انجینئر نگ اور راستےکے سروے پر کام شروع کر دیا ہے۔ اخبار نیوٹرل ترکمانستان کی رپورٹ کے مطابق پائپ لائن کی تعمیر کا کام دسمبر تک شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ مدتوں پہلے تشکیل دیا گیا تھا اور اگرچہ چاروں ممالک توانائیکی اپنی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر اس پر متفق تھے لیکن افغانستان میں انتظامی معاملات اور بے امنی کی وجہ سے اس کی تعبیر حاصل کرنے میں خاصی دیر ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ترک منگاز اس 10ارب ڈالر کے پراجیکٹکے کنسورشیم کی قیادت کر رہا ہے۔گزشتہ ماہ صدر گربانگ علی بردی مخمدوف نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ جاپانی اور کورین کمپنی یوں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ انہوں نے ترک کمپنیوں کو بھی دعوت دی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…