متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا

4  ستمبر‬‮  2015

ابوظبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا،یمن میں حادثاتی طور پر ایک بم پھٹنے سے متحدہ عرب امارات کے بائیس فوجی ہلاک ہوگئے،متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بم دھماکا ایک اسلحہ خانے میں ہوا ہے۔فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ یمن میں مارچ سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔اس عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں اور حال ہی میں بعض ممالک نے اپنے زمینی دستے بھی یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کی حمایت میں اتارے ہیں۔قبل ازیں بھی پانچ اور اماراتی فوجی یمن میں مختلف واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…