انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدرنے عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجوڑ ڈالا،ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مہاجرین کے مسئلے کے حوالے سے یورپ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ترکی کے ساحل کے قریب 12 مہاجرین کے ڈوب کر ہلاک ہونے کو انسانیت کے ڈوبنے سے تشبیہ دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مطالبہ کیاکہ ترقی یافتہ ممالک خاص طور پر یورپ انسانی زندگی اور خوابوں کے حوالے سے زیادہ حساسیت دکھائے۔ ایردوآن کے مطابق، یہ صرف مہاجرین نہیں ہیں جو بحیرہ روم میں ڈوبے، یہ انسانیت ڈوبی ہے، انسانیت۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ اس وقت ترکی میں دو ملین سے زائد مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ خوشحال مغربی ممالک مجموعی طور پر محض دو لاکھ کے قریب مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ ایردوآن کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی ذمہ داری مغربی اقوام پر بھی عائد ہوتی ہے،دوسری طرف ترک وزیر اعظم احمد داد اولو نے کہا کہ ترکی مہاجرین کے لیے اپنے دروازے بدستور کھلے رکھے گا۔ ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یورپی