بڈاپسٹ(نیوزڈیسک) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے غیر ملکی مہاجرین اور تارکین وطن کو ہنگری میں داخل ہونے سے روکے جانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہاں بڑی تعداد میں مسلمان تارکین وطن کی آمد نہیں چاہتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیابن میں ہنگری کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ مہاجرین کا سیلاب لامتناہی ہے اور ہم اپنے ہی براعظم میں اقلیت بن سکتے ہیں۔ وکٹور اوربان نے کہا کہ بوڈاپسٹ حکومت ہر صورت ملکی سرحدوں کی حفاظت کرے گی اور ہنگری میں نافذ قوانین کا اطلاق بوڈاپسٹ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہزاروں تارکین وطن پر بھی ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں