اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور سیلاب سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 21ہوگئی ہے۔ ٹیکساس میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ ڈیلاس میں 17سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ سیکڑوں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اہم ہائی ویز پر ٹریفک کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 21ہو گئی ہے۔ 4000سے زیادہ مکانات اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔