بیجنگ (نیوزڈیسک) ترجمان چین وزارت خارجہ ہوا چن بنگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدار ترقی دینا ہے ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ، یہ منصوبہ پورے پاکستان کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وہ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے ، اس منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدا ترقی دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ہے اور پورے پاکستان کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس کا فائدہ پوری پاکستانی عوام کو ہوگا ۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور ہر طرح کا تعاون بڑے گا چین پاکستان کے ساتھ دوستی کو مزید وسعت دے گا