ریاض ، واشنگٹن (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے شہر دمام میں نمازجمعہ کے دوران مسجد کے باہرخودکش دھماکہ کرنے والے بمبارکوامریکی یونیورسٹی کے 25سالہ گریجویٹ نے روک کربڑی تباہی سے بچالیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہردمام میں مسجد کے باہرہونے والے خودکش حملے کے بعد ایک عینی شاہد محمدادریس نے بتایاکہ خودکش حملہ آورنے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایک نوجوان نے اس کاپیچھاکرکے اس کومسجد کے داخلی راستے پرواقع چیک پوسٹ پرموجودتھا۔خودکش حملہ آورمسجد کے جنوبی راستے خواتین والے سیکشن میں داخل ہوناچاہتاتھاجس کی شناخت عبدالجیل ابراش کے نام سے ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ دمام خودکش دھماکے میں 4افرادجاں بحق ہوئے ہیں اوردہشتگردتنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔