بھارت میں نئی دہلی کے ہوائی اڈے پرتابکارمادے کااخراج،2افرادہسپتال منتقل،وزیرداخلہ کی تصدیق

29  مئی‬‮  2015

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر تابکار مادے کے اخراج کے بعد 2 افراد کو ہسپتال منتقل ہے. مطابق وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کو تابکار مادہ خارج ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’لیکج پر قابو پا لیا گیا ہے۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق خارج ہونے والا تابکار مادہ جوہری دوائیوں کے ایک کھیپ کا حصہ تھا جو ٹرکش ایئرلائنز کی پرواز سے دہلی پہنچی تھی اور اس کی منزل شہر کا ایک نجی ہسپتال تھی۔ بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر فورس کے حکا م کا کہنا ہے کہ اس کھیپ میں شامل چار کارٹنز میں سے ایک ٹوٹا ہوا پایا گیا۔فورس کے ایک اہلکار نے کہا کہ ’حالات اب قابو میں ہیں اور ہماری ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ کارٹنز کو الگ کر دیا گیا ہے اور جوہری ماہرین موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن میں کام کرنے والے دو کارکنوں کو احتیاطی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بھارت میں جوہری توانائی کے منتظم ادارے اے ای آر بی کے نائب چیئرمین آر بھٹاچاریہ نے بتایا ہے کہ ٹوٹے ہوئے کنٹینر کو الگ کر کے علاقے کو عام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ تابکاری کے اخراج کا ایک محدود واقعہ تھا اور جس تابکار مادے کا اخراج ہوا وہ سوڈیم آیوڈائیڈ 131 تھا جو گلے کے غدود کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…