اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

والدہ کا انتقال ،بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکشینکو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ان کی والدہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے والدہ کی وفات کے باعث بیلاروس کے صدر کا دورہ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر الیگزنڈر لوکشینکو اب 28 مئی کو پاکستان آئیں گے۔صدر الیگزنڈر لوکشینکو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،ان کو پاکستان کے دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی تھی۔خیال رہے کہ یہ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکشینکو کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جو پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ان کی معاونت کرے گا۔الیگزنڈر لوکشینکو وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہیں، جن میں زراعت، مشینری، ٹریکٹر پلانٹ، دودھ اور ڈیری کی صنعت کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ بیلا روس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں اپنا ریزیڈنٹ مشن قائم کیا تھا۔صدر الیگزنڈر لوکشینکو کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونے کے امکانات ہیں۔سویت یونین سے 1990 میں آزاد ہونے والے ملک بیلا روس میں الیگزنڈر لوکشینکو 1994 سے صدر ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…