اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاگرز کا قتل: بنگلہ دیش میں اسلامی شدت پسند تنظیم انصار اللہ بنگلہ کالعدم قرار

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین سیکولر بلاگرز کی ہلاکتوں میں مبینہ طور پر ملوث اسلامی شدت پسند تنظیم انصار اللہ بنگلہ ٹیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔انصار اللہ بنگلہ ٹیم چھٹی اسلامی شدت پسند تنظیم ہے جس کو بنگلہ دیش کی حکومت نے کالعدم قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق اے بی ٹی پر پابندی پولیس کی جانب سے سفارش پر لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ تینوں بلاگرز کو اس سال تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ان ہلاکتوں کے بعد ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا اور حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ حکومت مذہبی کا غلط استعمال کرنے والوں پر تنقید کرنے والوں کی حفاظت نہیں کر رہی۔پولیس نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ بلاگرز کی کی ہلاکت کی ابتدائی یفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان حملوں کے بیچھے انصار اللہ بنگلہ ٹیم ہے۔پولیس نے کہا کہ تینوں بلاگرز کو ایک ہی طریقے سے قتل کیا گیا ہے اور تینوں بلاگرز کو مصروف سڑک پر قتل کیا گیا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں سیکولر بلاگرز کو دھمکیوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔چند سال قبل سخت گیر موقف رکھنے والی الامی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے بلاگرز کے خلاف توہین مذہب کا قانون لایا جائے جو اپنی تحریر میں اسلام مخالف نظر آتے ہیں۔اس سال پہلا بلاگر فروری میں قتل کیا گیا۔ بنگلہ دیشی نڑاد امریکی اوجیت روئے کو ڈھاکہ میں قتل کیا گیا۔مارچ میں وشیق الرحمان کو بھی ڈھاکہ ہی میں قتل کیا گیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…