تہران (نیوزڈیسک)ایران کے وزیر پٹرولیم بیجان نامدار زنگنہ نے کہا ہے کہ اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہیں کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کم نہیں کرینگے، تیل کی پیداوار میں کمی کرنے کےلئے سارے ممالک کا متفق ہونا ضروری ہے جو موجودہ حالات میں ایسا ممکن نہیں ہے ۔ دوسری جانب ایران اور وینزویلا نے اوپیک کے ممالک سے کئی بار تیل کی پیداوار کو کم کرنے کی اپیل کی تاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکے ۔ اوپیک ممالک کا آئندہ اجلاس 5جون کو ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں