فلورینس (نیوزڈیسک) اٹلی کے شہر فلورینس کے مسلمان عالم دین نے یکم جون کو العزیزہ شہر میں اسرائیلی سفارتخانے کے زیرنگرانی تقریب میں شرکت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ اس تقریب میں بیت المقدس بارے متنازع فلم دکھائے جانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کے تعاون سے ہونےوالی تقریب کے بائیکاٹ کرنےوالے عالم دین اور امام مسجد عزالدین الزیر نے بتایا کہ اسے حال ہی میں عزیزہ نامی شہر میں ایک تقریب میں شرکت کےلئے مدعو کیا گیا تھا۔ مجھے پتا چلا کہ یہ تقریب میں اٹلی میں قائم اسرائیلی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس میں ایک پتھر تین مذہب کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم بھی تیار کی گئی ہے جس کی نمائش بھی کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے تقریب میں صہیونی سفارتخانے کے کردار اور متنازعہ فلم کے باعث شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالم دین عزالدین الزیر نے کہا کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی قبضے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اسرائیل نے محض طاقت کے ذریعے القدس پرناجائز تسلط جما رکھا ہے۔ میرے لئے یہ بات قطعا نا مناسب ہے کہ میں کسی ایسی تقریب میں شرکت کروں جس میں بیت المقدس پر یہودی قبضے کو ترویج دینے کی غیرقانونی اور غیراخلاقی کوشش کی گئی