اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کا کہنا ہے کہ لبنان کی حاکمیت اعلی، وقار اور دفاع کی ذمہ داری کسی بھی طرح حزب اللہ کی ذمہ داری نہیں۔حسن نصر اللہ، لبنان کو بشار الاسد حکومت کے لئے بطور ڈھال استعمال کر رہے’حزب اللہ بشار الاسد کی کامیابی پر بھروسہ کرتی رہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق اسدی فوج شہروں سے انخلاءکر کے علاقے داعش کے حوالے کر رہی ہے جس سے شام کو دہشت گردی کے عفریت کے حوالے کرنے کی کھلی سازش کا پتہ چلتا ہے۔’سعد الحریری کے مطابق حزب اللہ بشار الاسد کو لبنان کے پھیپھڑے کے ذریعے زندہ رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔ حزب اللہ اپنے نوجوانوں کی زندگیاں داو پر لگا کر اسد حکومت قائم رکھنا چاہتی ہے اور لبنان کے شیعہ نوجوان اس پالیسی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہیں ایسی جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے جس کی نہ دینی، اخلاقی اور وطنی شناخت ہے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ داعش کا انجام بھی بشار الاسد سے مختلف نہیں ہو گا