بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کرے ، راجناتھ سنگھ

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان سے دہشت گردی مخا لف سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ بھارت میں مسلمان محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون دینا چاہئے کیونکہ اس ملک کو خود دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کی طر فسے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کو کون فروغ دے رہا ہے ۔ دہشت گردی کو کسی مذہب کے ساتھ نہ جوڑنے پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مسلمان محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشت کی مخالفت کی ہے انہوں نے مسلمانوں کی یہ کہہ کر تعریف کی کہ انہوں نے کبھی بھی بنیاد پرست گروپوں جیسے آئی ایس آئی کو اپنے اوپر انداز نہیں ہونے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور انہیں اس بدعت کے خلاف مشترکہ لڑائی لڑنی چاہئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نقلی کرنسی کے چلن کو ہر حال میں بند کیا جائے گا کیونکہ اس سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک پروگرام میں یہاں کہا کہ ان کی حکومت نقلی کرنسی کو بند کرنے کے لئے پرعزم ہے نقل کرنسی سے نہ صرف دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے بلکہ یہ ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی اور سماجی منصوبے کامیاب ہوں گے ۔ معیشت تیزی سے آگے بڑھے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بینکوں کی کافی اہمیت ہے بینکوں کے نیشنلائزیشن کے بعد جن دھن سکیم اس سیکٹر کی سب سے بڑی اور عوام کے لئے سودمند سکیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً پندرہ کروڑ لوگ جن دھن سکیم سے وابستہ ہو چکے ہیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…