اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئر لینڈ عوامی رائے سے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آئرلینڈ میں ہم جنسوں کی شادی پر ہونے والے ریفرنڈم میں لوگوں نے بھر پور حصہ لیا، جس میں 62فیصد افراد نے اس کے حق میں ووٹ دیا، نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ‘ہاں’ کو ووٹ دینے والے سپوٹرز دیوانہ وار قص کرتے اور پرچم ہاتھوں میں لہراتے ہوئے ڈبلن کی سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔ ہاں ووٹ کے حق میں مہم کی رہنما پینٹی بلیس کا کہنا تھا کہ آج کا دن آئرش عوام کی فتح کا دن ہے۔ آئر لینڈ ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا 19واں اور یورپ کا 14واں ملک بن گیا ہے۔ آئر لینڈ کیاس اقدام کو طاقتور کیھتولک چرچ کے خلاف دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔