اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایگزیکٹ اسکینڈل, ڈیکلین والش چنداور ثبوت سامنے لے آئے

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیویارک(نیوزڈیسک)ایگزیکٹ کی جعل سازیوں پر نیو یارک ٹائمز کی خبروں کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ، آج امریکی صحافی ڈیکلین والش اپنے ثبوتوں میں سے چند ایک کاغذات سامنے لے آئے جو انہوں نے خبر کی تیاری میں اکٹھے کیے۔ نیویارک ٹائمز سے تعلق رکھنے والے امریکی صحافی ڈیکلین والش وہ دستاویزات
بھی منظر عام پر لے آئے جو انہوں نے ایگزیٹ سے متعلق اپنی رپورٹ کی تیاری میں اکٹھے کیے، لیکن یہ دستاویزات کا ایک حصہ ہے ، ان دستاویزات میں کیلیفورنیامیں ایگزیٹ کی بیلفرڈاسکول اور یونیورسٹی کےخلاف مقدمے سے متعلق کاغذات شامل ہیں۔ کیلیفورنیا کیس میں پیش ہونےوالےسالم قریشی اورجان اسمتھ کی بیانات دیتےہوئےتصاویربھی شامل ہیں ، دستاویزات میں بوگس ایکری ڈيٹیشن تنظیم کی جانب سے دیا گيا نقشہ بھی شامل ہے اور ساتھ ہی عرب نیوز کی صحافی ملوک با عیسی کے دو ہزار نو کے اس نیوز آرٹیکل کی کاپی بھی شامل ہے جس میں ایگزيکٹ کی مشکوک سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آرٹیکل کے حوالے سے ڈيکلین والش نے اپنی آج کی رپورٹ میں لکھا بھی ہے کہ ملوک باعیسی روچ ول یونیورسٹی کی جانب سے امریکا میں ایک کتے کو ڈگری جاری کیے جانے کی خبروں پر حرکت میں آئیں اور دبئی میں ایگزیٹ کے دفتر پر نظریں گاڑھ لیں اور انہیں پتہ چلا کہ دبئی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے جو ڈگری پہنچائی گئی ہے اس کا اصل ایگزیٹ کے کراچی آفس میں ہے ،لیکن جب عرب نیوز نے ملوک باعیسی کی یہ خبر شائع کی تو ان کے ایڈيٹر کو ایگزيکٹ کمپنی کی جانب سے سخت الفاظ پر مشتمل قانونی دھمکی موصول ہوئی جس کےبعد ان کا آرٹیکل انٹرنیٹ سے ہٹادیا گیا۔ ملوک باعیسی نے اس ہفتے اعتراف کیا کہ ان دنوں وہ ان دھمکیوں سے حراساں تھیں



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…