اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے ہی دیا جائے گا، بھارت کی پاکستان کو دھمکی

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوزڈیسک)مودی سرکار نے پراکسی وار کی نئی حکمت عملی بتادی، بھارتی وزیرِدفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے ہی دیاجائے گا، دہشتگردوں کو ختم کرنے کا کام صرف فوج سے ہی کیوں نہیں لیا جارہا ہے؟۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت نے اپنے عزائم کھل کر بتا دیئے، مودی سرکار کے وزیر دفاع منوہرپاریکر نے کہاہے کہ دہشت گردوں کو دہشتگردوں کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، ملکی دفاع کےلئے ہرحربہ استعمال کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے منوہر کے بیان پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے اور کہاہے کہ وہ بتائیں انہوں نے اس قسم کاانوکھا بیان کس پیرائے میں دیاہے کیامرکزی حکومت دہشتگرد تنظیموں کو بحال کرنا چاہتی ہے ۔ یہ ہوسکتاہے کہ حکومت دہشتگردی کے انسداد کےلئے دہشتگرد تنظیموں کی بحالی کا کوئی خفیہ منصوبہ رکھتی ہو۔دریں اثناءبھارتی وزیر دفا ع نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع راجوڑی کے قریب ایل او سی پر اگلی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور دیگر فوجی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔بھارتی وزیر دفاع نے گزشتہ روز سیاچن گلیشئر کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…